سری لنکا میں ہونے والے ملکی سطح کے مقابلے میں اک خاتون مس سری لنکا کا ٹائٹل جیت گئیں لیکن اس کے بعد کیا ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا
تفصیلات کے مطابق مس سری لنکا 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو جیت کا تاج پہنانے لگے تو سابق ملکہ حسن نے پشپیکا پر طلاق یافتہ ہونے کا الزام عائد کر دیا اور انہیں مقابلے سے باہر کرتے ہوے تاج کسی اور کو پہنا دیا یہ مناظر پوری دنیا نے براہ راست دیکھا
ذرائع کے مطابق کولمبو میں شادی شدہ خواتین کے درمیان مقابلہ حسن ہوا اور پشپیکا ڈی سلوا کو مس سری لنکا کی فاتح کا اعلان کر کے انہیں تاج پہنایا گیا سابق ملکہ حسن نے ان کے سر سے تاج اتار دیا اور انتظامیہ کو یاد دلایا کہ اس مقابلے میں شادی شدہ خواتین حصہ لے سکتی ہیں طلاق یافتہ نہیں
جس کے بعد پشپیکا دل برداشتہ ہوئیں اور اسٹیج سے اتر کر چلی گئیں تاح اتار نے سے ان کے سر پر چوٹیں بھی آئیں . بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے وضاحت دی کہ میری طلاق نہیں صرف علیحدگی ہوئی یے جس کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی چھان بین کی اور ان کے سچا ہونے پر معذرت کی اس کے بعد تاج انہیں لوٹا دیا گیا
خیال رہے کہ مسز سری لنکا کا شمار ملک کے بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے وزیراعظم کی اہلیہ نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی تھی