چینی کے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا بیان سامنے آگیا

چینی کے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت بڑھنے اور سو گیا مافیاز کے متعلق رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے اور شوگر مافیاز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج تک کسی نے نہیں کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف شوگر کے چل رہا ہے۔ میرے خلاف کاٹی گئی تینوں ایف آئی آر چیک کرلیں کسی میں بھی شوگر مافیا شوگر کی قیمت بڑھانے کے متعلق کوئی بات نہیں کی ہوئی۔ جب بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو جہانگیر ترین کا نام لیا جاتا ہے مگر جہانگیرترین کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرے خلاف ایک فرضی کہانی بنائی گئی ہے۔ میرے تمام دستاویزات بالکل شفاف اور کلر ہیں۔ ہر سال ملک پاکستان میں ٹھیک ٹھاک ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ میرے اور میرے خاندان کے تمام بینک اکاؤنٹس انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے پاس موجود ہیں۔ کسی بزنس مین سے پوچھ لیں کہیں گے کہ اگر جہانگیر ترین صاف شفاف نہیں ہے تو کون اس ملک میں صاف شفاف ہے۔ مختلف اوچھے ہتھکنڈے کر کے میری نیک نامی پر دھبے لگائے جارہے ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر سب کو پتہ چل جائے گا کہ اصل بات کیا تھی مجھ پر پچھلے ڈیڑھ سال سے کیسی چل رہی ہیں کسی میں بھی شوگر کا ذکر تک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میرے خلاف کسی کو ختم کردیا جائے بلکہ میں ان کیسز کا سامنا کرنے کے لیے عدالت میں موجود ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سوا سال سے میں وزیراعظم ہاؤس تک نہیں گیا۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے خلاف سازشیں کون کر رہا ہے مدر کوئی تو ہے جو کر رہا ہے۔ بے بنیاد الزام لگا کر میری عزت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر اس ملک میں انصاف ملتا ہوتا تو میرے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوتی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *