سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائیوں کی تعریف کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائیوں کی تعریف کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے ملک میں ہونے والی ہنگامہ آرائیوں کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائیوں کی تعریف کر کے اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک لبیک کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس سے ملک میں پھلاۓ جانے والی نفرت اور اشتعال انگیزی کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔

سی ڈی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پھیلائی جانے والی شر انگیزیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت
پاکستان تحریک لبیک کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم میں ان کے خلاف شکایات بھی درج کرا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مذہبی جماعت پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے پاکستان کی اہم شاہراوں کو بند کر دیا گیا تھا جن کو کلیئر کرانے میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس کے 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےتھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک لبیک کارکنان بھی کافی تعداد میں زخمی ہوئے تھے۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی صورت حال میں اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کا کام سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ جس کو روکنے کے لیے پاکستانی حکام کی جانب سے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *