کوئی بھی حکومت کو طاقت کے زور پر بلیک میل نہیں کر سکتا: فواد چوہدری

کوئی بھی حکومت کو طاقت کے زور پر بلیک میل نہیں کر سکتا: فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کو ناکام بنایا۔ اسی لئے کوئی بھی تنظیم حکومت کو طاقت کے زور سے بلیک میل نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کارکنان اور پولیس کی جھڑپوں کے دوران پنجاب میں 2 اہلکار شہید، 2 اہلکار اغواء جبکہ 673 اہلکار زخمی ہوئے۔ سندھ میں 12 پولیس اہلکار زخمی جبکہ خیبرپختونخوا میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس نے پنجاب میں 2359، خیبر پختونخوا میں 370 اور سندھ میں 285 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بہترین حکمت عملی کو اپنایا کر پر تشدد مظاہروں کو ناکام بنایا گیا۔ پولیس اور دیگر اداروں پر تشدد کرنے والے مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کوئی بھی تنظیم حکومت کو طاقت استعمال کر کے بلیک مل نہیں کر سکتی۔ تمام تر شرپسند عناصر اپنے عزائم میں ناکامیاب اور نامراد ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک بھر کی تمام شاہرائیں ٹریفک کیلئے کھولی جاچکی ہیں۔ کل پورے پاکستان میں جمعہ کی نماز پر سکون ماحول میں ادا کی گئی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے بند ہونے پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تین گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا بند ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔ حکومت پوری کوشش کرے گی کہ آئندہ سوشل میڈیا بند نہ ہو۔ حکومت کی جانب سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں امن وامان بنائے رکھنے کے لیے وزارت داخلہ، وزارت مذہبی امور، قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور صوبائی حکومتوں کا کام قابل ستائش ہے۔

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کاوشیں جاری رہیں گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *