سوموار سے تعلیمی ادارے کھلنے جا رہے ہیں، بچے تیار رہیں

سوموار سے تعلیمی ادارے کھلنے جا رہے ہیں، بچے تیار رہیں

ذرائع کے مطابق پنجاب کہ وہ شہر جہاں کرونا وائرس کی شرح بہت زیادہ ہے وہاں بروز سوموار انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء سوموار اور جمعرات کے دن اپنے اسکول اور کالجز میں جایا کریں گے۔ ان دو دنوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 50 فیصد بچوں کو ہی بلایا جائے گا۔ تاہم13 اضلاع میں پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک کہ تمام ا سکولز عیدالفطر تک بند رہیں گے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ ان 13 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا گے ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق لے جائیں گے۔ شیڈول میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔

صوبائی وزیر مراد رات کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالجز کھولنے اور شیڈول کے مطابق امتحانات لینے کی حتمی منظوری این سی او سی سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ پورے پنجاب میں پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت والے اسکولز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہ 13 اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔ تاہم سوموار سے ان 13 اضلاع کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ادارے کھول دیئے جائیں گے اور ہفتے میں دو دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *