وفاقی کابینہ میں ایک دفعہ پھر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

وفاقی کابینہ میں ایک دفعہ پھر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلیاں کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے وزارت خزانہ کا قلمدان حماد اظہر سے واپس لے کر شوکت ترین کو سونپ دیا گیا ہے۔ شوکت ترین کو وزارت ریونیو کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے اور ان کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور بنا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فواد چوہدری سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور اب ان کو وزارت اطلاعات کا قلم دان سونپا گیا ہے جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ بنایا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی وجہ مہنگائی تھی۔ وزیراعظم عمران خان ان کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں تھے اسی لیے انہیں وزیرخزانہ کے کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم میں توسیع کرنے کے لئے شامل کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکت ترین پیپلزپارٹی کے دور میں بھی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال چکے ہیں اور اس فیلڈ میں بہت زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اسی لیے ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم میں شمولیت کا کہا جا چکا تھا مگر جب تک نیب کے کیسز کلیئر نہیں ہوجاتے حکومت کی ٹیم میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *