حکومت پاکستان پولیس ہیروز کی مقروض ہے: وزیراعظم عمران خان

حکومت پاکستان پولیس ہیروز کی مقروض ہے: وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پولیس ہیروز کی مقروض ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے گزشتہ دنوں پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں اور دھرنوں میں جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ حکومت پاکستان کو بلیک میل کرنے والوں سے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی منظم کوششوں کو پو لیس کی جانب سے روکا گیا۔ جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ سو سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مظاہروں اور دھرنوں میں ملوث مذہبی جماعت پاکستان تحریک لبیک کو حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک لبیک پر پابندی عائد کی ہے۔

یاد رہے کہ کلعدم قرار دی جانے والی مذہبی سیاسی جماعت پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے گزشتہ دنوں میں دھرنے اور مظاہرے کرنےکی وجہ جماعت کے سربراہ مرحوم مولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی کو پولیس کا گرفتار کرنا تھا۔

مولانا سعد رضوی کی سربراہی میں پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ احتجاج کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے سعد رضوی کو گرفتار کیا گیا مگر حالات مزید خراب ہوگئے۔ پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں پولیس اور کارکنان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *