تحریک لبیک پاکستان پر ہر قسم کی میڈیا کوریج کی پابندی

تحریک لبیک پاکستان پر ہر قسم کی میڈیا کوریج کی پابندی

ذرائع کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر ہر قسم کی میڈیا کوریج کی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت ٹی ایل بی پر پابندی کے حوالے سے پیمرا کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز کو تحریک لبیک پر پابندی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پیمرا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے لہذا پیمرا کے ریگولیشن اور ضابطہ اخلاق آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے مطابق تمام کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد ہے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک لبیک مزہبی جماعت کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان تحریک لبیک ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث پائی گئی ہے۔ پاکستان تحریک لبیک ملک پاکستان کے معصوم لوگوں کو ملک میں انتشار پیدا کرنے کے لیے اکساتی ہے اور ملک کے اندر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اموات اور زخمی ہونے میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دھرنا دینے کے باعث تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی صاحب کے صاحبزادے سعد رضوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ جس کے بعد پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے مظاہرے اور دھرنے دینا شروع کر دیے گئے تھے۔ پورے پاکستان کی مشہور شاہراؤں کو بند کردیا گیا تھا جس سے عام شہری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ ان دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ 80 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے کارکنان میں سے بھی چند افراد کی موت واقع ہوئی اور بیشتر زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *