پاکستان میں اشرفیہ پر کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان میں اشرفیہ پر کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ پاکستان میں اشرفیہ پر خرچ ہونے والی رقم 2655 ارب روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اثر انداز ہونے والے فیکٹرز کی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں اشرفیہ طبقے پر 2655 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملک پاکستان کی کل معیشت کا تقریبا 6 فیصد حصہ کارپوریٹ سیکٹر، زمیندار، جاگیردار اور سیاستدانوں سمیت اشرفیہ طبقے پر خرچ ہو جاتا ہے۔

یو این ڈی پی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملک پاکستان میں موجود طاقتور طبقہ اپنے منصفانہ حصے سے زیادہ حاصل کرنے کی خاطر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں کے فیل ہونے کا سبب یہی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔

یو این ڈی پی کے سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم پاکستان عمران خان اور دیگر اراکین کابینہ سے ورچوئل ملاقات بھی ہوئی ہے جس کے بعد سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کی جانب سے اس بات کو درست قرار دیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام پاکستان کے سابق ڈائریکٹر مارک آندرے فرنچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان میں بڑی تبدیلیاں اسی وقت ممکن ہوگی جب پاکستان کے طاقتور لوگ قوم کے مفاد کے لئے قلیل مدتی، خاندانی اور انفرادی مفادات کو قربان کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بااثر طبقے مثلا سیاستدان، بیروکریٹس اور دیگر افسران کے پروٹوکول کے لیے سالانہ کھربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اگر ان پروٹوکولز کو کم کردیا جائے تو ملکی معیشت میں بہت حد تک تبدیلی آ سکتی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *