ہزاروں من چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر کھول دیئے گئے

ہزاروں من چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر کھول دیئے گئے

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے پچاس ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کی جانب سے 50000 ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ ریٹ کی بولیوں کے باعث پہلے ہی دو ٹینڈرز کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔ اب سب سے کم ریٹ والی بولی موصول ہوئی ہے جو کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں 24 ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ کم سے کم ریٹ والی بولی موصول ہوئی ہے اس کا ریٹ 520.20 ڈالر فی ٹن ہے۔
درآمد شدہ چینی بندرگاہ پر لینڈ ہونے کے بعد 85 سے 86 روپے کلو کے حساب سے پڑے گی۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی کھیپ درآمد کرنے کے لئے سب سے کم بولی الخلیج گروپ کی جانب سے لگائی گئی تھی۔ موصول ہونے والی بولی کی سمری ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے وزارت تجارت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو موصول ہونے والی تمام بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ آخری ٹینڈر میں چینی درآمد کرنے کا کم سے کم ریٹ 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے پاکستان بلخصوص پنجاب میں چینی کو مکمل طور پر غائب کر دیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں چینی کا ختم ہوجانا شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے سروے کے مطابق چینی کسی بھی دکاندار کے پاس موجود نہیں ہے جس کے پاس موجود ہے وہ اپنی مرضی کی قیمت پر فروخت کر رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *