پنجاب میں مزید چار ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی گئی

پنجاب میں مزید چار ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی گئی

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب میں مزید چار اسپتال بنانے کے لئے 11 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزراء، مشیروں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں چار بڑے اسپتال بنائے جائیں گے جن کے لئے 11 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پر منٹ چارجز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عندیہ جاری کیا گیا ہے کہ قائداعظم تھرمل پاور سٹیشن، بلوکی پاور اسٹیشن اور حویلی بہادر شاہ پاور سٹیشن کی کم از کم 66 فیصد پیداوار پر کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے تاہم تمام پاور پلانٹس اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ ماہانہ پاور پروڈکشن پلانٹ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی میں جمع کروائیں۔

دوران اجلاس اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو مسلسل گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی اور مسلسل گیس فراہمی کے معاہدوں کی منظوری دے دی گئی۔ نجی پاور پلانٹ کیپکو کے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کیپکو کے فیسیلیٹیشن معاہدوں اور گارنٹی کے معاہدوں میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے اس امر کی اشد ضرورت تھی کہ نئے ہسپتال بنائے جائیں تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں چار بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جائیں گے اور پاورپلانٹس کے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اقدامات کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ مزید کم ہو جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *