ٹی ایل پی احتجاج ۔۔۔ اہم خبر سامنے آگئی

ٹی ایل پی احتجاج ۔۔۔ اہم خبر سامنے آگئی

تحریکِ لبیک کے سربراہ نے 20 اپریل تک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہ کیے جانے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا

تحریکِ لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوۓ احتجاج کا آغاز پیر کو ہوا جب سعد حسین رضوی کو لاہور میں گرفتار کیا گیا ٹی ایل پی کارکنوں نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں سڑکیں بند کر دیں

شدید ٹریفک جام رہا حکومت نے ان کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور اس دوران پولیس تصادم میں تین سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے اور دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جان کی بازی گئے موبائل سروس بھی معطل رہی

آج بیشتر مقامات پر ٹریفک بحال کردی گئی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئر ہیں،  لیاقت باغ، ترنول کے راستے بحال کردیئے گۓ، رینجرز اور پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اچھا کام کیا ہے

راولپنڈی میٹرو بس ٹریک میدان جنگ بنا رہا اور رینجرز اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں جاری رہیں، رینجرز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے رینجرز نے میٹرو ٹریک کا قبضہ حاصل کیا اور متعدد افراد کو گرفتار لیا، لیاقت باغ چوک کا کنٹرول بھی رینجرز نے خالی کرالیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *