تیسرا ٹی ٹونٹی میچ: بابر اعظم نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

تیسرا ٹی ٹونٹی میچ: بابر اعظم نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری اسکور کر کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ گزشتہ روز سنچورین میں کھیلا گیا تھا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 203 رنز سکور کیے جس کے تعاقب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے صرف 18 اوورز میں ہی ٹارگٹ حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز بعد میں کھیلتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جانیمن مالان اور ماکرم کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 55 اور 63 رنز کی باری کھیلی گئی اور جنوبی افریقہ کا اسکور 204 کے بڑے ٹارگٹ تک پہنچا دیا۔

اس کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 122 اور 73 رنز کی باری کھیلی۔ ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے یہ ہدف 18 اوورز میں حاصل کر لیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کی شراکت داری 197 رنز کی رہی۔ جو کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

گزشتہ روز بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ انفرادی رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم نے اپنے نام کرلیا ہے۔بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے احمد شہزاد اور محمد رضوان نے سنچری سکور کی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *