مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہونا متوقع ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ مولانا فضل الرحمنٰ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل کے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کو کہہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام نشستوں سے استعفے دے دیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو روزہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کا استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا کوئی تعلق نہیں بنتا تھا لہذا پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی جانب سے دیے گئے تمام عہدوں سے اب احتجاجاً مستعفی ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی پارٹی پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ شوکازنوٹس کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور بالخصوص اتحاد والی سیاست عزت اور برابری کے مطابق کی جاتی ہے۔ ایسے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا کوئی تعلق نہیں پیدا ہوتا اور نہ ہی کبھی کسی نے ایسا کیا ہوگا۔

دوسری جانب چند روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کی جانب موجودہ حکومت کے خلاف بننے والے جماعت پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کا کوئی بھی رکن اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو چھوڑنے کی وجہ “شوکازنوٹس” بتائی جا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *