جے یو آئی ایف کے اہم رہنما کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا گیا

جے یو آئی ایف  کے اہم رہنما کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا گیا

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے جمعیت علماء اسلام ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے جمعیت علماء اسلام ایف کے رہنما مفتی کیفیت اللہ کو مانسہرہ میں ان کے گھر پر چھاپا مار کر حراست میں لیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا حکم پولیس کو وفاقی حکام کی جانب سے ملک مخالف بیان کی وجہ سے جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ گزشتہ دو ماہ سے روپوش رہنے کے بعد منظر عام پر آۓ تھے۔

دوسری جانب مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے سربراہ اورمولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں مظاہرے اور احتجاج شروع ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کی تمام مشہور شاہراؤں کو مکمل ٹی ایل پی کارکنان کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹی ایل پی کے کارکنان کے دھرنوں کی وجہ سے ایک شہر سے دوسرے شہر تک جانے والے سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے بائیس عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سےآکسیجن کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے کئی سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے کئی مریضوں کی جان خطرے میں ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *