چار بچیوں کا ریپ کرنے والا امام مسجد اور اس کا نائب گرفتار

چار بچیوں کا ریپ کرنے والا امام مسجد اور اس کا نائب گرفتار

ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقے تلہ گنگ میں قیامت خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس میں امام مسجد کی جانب سے چار بچیوں کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے کی ایک مسجد کے امام اور ان کے نائب نے مل کر چار بچیوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بچیاں قرآن مجید پڑھنے مسجد میں آیا کرتی تھیں۔ امام مسجد اور ان کے نائب مولوی کی جانب سے بچیوں کو ورغلا کر مسجد میں موجود ایک رہائشی کمرے میں لے جایا جاتا اور ان میں سے ایک بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا اور دوسرا اس کی ویڈیو بناتا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن چکوال کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ملزم بچیوں کو ایک علیحدہ کمرے میں لے جاتے اور وہاں ان کو زیادتی کا نشانہ بناتے اور ویڈیو ریکارڈ کر لیتے تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم جیسے ہی اطلاع ملی ہم نے فورا کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لئے اور ان کا موبائل فون زیر حراست ہے۔ ملزمان کا موبائل فون چیک کرنے پر موبائل فون کے اندر معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات والی ویڈیوز ملی ہیں۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کو آٹھ ماہ ہوچکے ہیں مگر ملزمان ویڈیوز کی مدد سے بچیوں کو بلیک میل کرتے اور زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ ہمارے پاس تمام طرح کے ثبوت موجود ہیں ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذہب ہم آہنگی طاہر اشرفی کی جانب سے اس واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات وحشت اور درندگی کے واقعات ہیں، ایسے واقعات چاہے مدرسہ میں ہوں یا کسی یونیورسٹی میں قابل مذمت ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو اسی مسجد کے میناروں کے ساتھ لٹکا دیا جائے جس میں انہوں نے ایسا گھناؤنا کام کیا۔ جب بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں ان کی خوب مذمت کی جاتی ہے۔ اس طرح کے درندہ صفت لوگ کسی بھی رعایت کے حق دار نہیں ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *