ترقی پذیر ممالک میں کرونا ویکسین بنانے کی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے: وزیراعظم عمران خان

ترقی پذیر ممالک میں کرونا ویکسین بنانے کی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے:  وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کونسل فورم سے خطاب کیا گیا۔ خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو بھی کروناویکسین بنانے کی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر ترقی پذیر ممالک کے لئے ہنگامی مالیاتی فنڈز کا اجراء کیا جائے۔ خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے پاس ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز موجود ہوتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ چند ترقی پذیر ممالک کرونا ویکسین بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کو ٹیکنالوجی فراہم کی جائے تاکہ وہ کروناویکسین بنا سکیں۔

اقوام متحدہ کے اکنامک اور سوشل فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور توانائی کےقابل تجدید منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان کا نام ان ملکوں میں آتا ہے جو ترقی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان اثرات کے خاتمے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو فنڈز کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک اس امر کے ذمہ دار ہیں کہ وہ تمام تر ترقی پذیر ممالک کو معیشت کے بچاؤ کے لیے فنڈز جاری کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *