کرونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ

کرونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر افراد جو کہ وینٹی لیٹر پر موجود ہوتے ہیں ان کو لگانے والے انجکشنوں کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود میڈیسن سیل مارکیٹ کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار وینٹی لیٹر پر موجود افراد کو لگایا جانے والا انجکشن ٹوسیلیزومیب جنیرک کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیسن ہول سیل مارکیٹ کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کرونا وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر موجود افراد کو لگائے جانے والے انجکشن کی مانگ میں شدید حد تک اضافہ ہوا تھا جس کی بدولت اس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

میڈیسن مارکیٹ حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حضرات کی جانب سے یہ انجکشن کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پر موجود افراد کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ بیس روز سے اس نام کے 200 ایم جی اور 400 ایم جی والے انجکشن کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دوا بنانے والی کمپنیوں نے اس انجکشن کی قیمتوں میں 200٪ تک اضافہ کر دیا ہے حالانکہ دوا ساز کمپنیاں یہ انجکشن صرف ہسپتالوں کو دینے کی پابند ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اس انجکشن کی قیمت پہلے سے ہی بتا چکی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کے مطابق 200 ایم جی انجکشن کی قیمت 39 ہزار 689 روپے ہے جبکہ 400 ایم جی انجکشن کی قیمت 79 ہزار 378 روپے مقرر کی گئ ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیق کی گئی ہے کہ اس وقت میڈیسن مارکیٹ میں 200 ایم جی انجکشن ڈیڑھ لاکھ روپے میں جبکہ 400 ایم جی انجکشن چار لاکھ روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *