پاکستان کوہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا گیا

پاکستان کوہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا گیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی جاری کردہ فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 15واں نمبر ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ تمام ممالک جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں ان میں ٹیکس کنٹرول نہیں ہے، یہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

دسمبر 2020 برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کافی عرصے سے منی لانڈرنگ اور نا جائز رقوم کے ٹرانسفر کا عمل جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہائی رسک ممالک کی تعریف کو ریگولیٹ کرنے کے بعد برطانیہ میں منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021 کو مارچ میں نافذ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہائی رسک ممالک کی فہرست میں یمن، زمبابوے اور یوگنڈا بھی شامل ہیں جب کہ پاکستان فہرست میں 15 نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں کے رہنماؤں پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔ ان الزامات کے پیش نظر تمام رہنما عدالتوں میں اپنے اپنے کیسز کے حوالے سے پیش ہو رہے ہیں جبکہ چند منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *