ساہیوال اور اوکاڑہ کے 35اسکولز کرونا وائرس کی زد میں آگئے

ساہیوال اور اوکاڑہ کے 35اسکولز کرونا وائرس کی زد میں آگئے

ذرائع کے مطابق ساہیوال اور اوکاڑہ کے 35 اسکولز کے اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اسکولوں کو بند کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ساہیوال اوکاڑہ کے مختلف اسکولز میں موجود اساتذہ کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ چونکا دینے والی ہے۔ کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتیجے میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ساہیوال اور اوکاڑہ کے اسکولوں میں موجود 35 اساتذہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ساہیوال اوکاڑہ کے علاقوں میں کرونا وائرس کی پھیلنے کی شرح میں شدت سے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز میں اوکاڑہ اور ساہیوال کے مختلف اسکولوں میں موجود اساتذہ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ ان رپورٹس میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 35 اسکولوں کے اساتذہ اور اسکولوں کے نام لکھ دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی جانب سے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھا گیا ہے جس میں موجودہ صورتحال کی آگاہی اور اسکولوں کو بند کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے کئی اضلاع میں پہلے سے ہی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی گئی تھی۔ ان اضلاع میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی سیالکوٹ اور بہاولپور سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے مختلف ویکسینز کو تیار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *