ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز آج سے آنے والے دس دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیکل کے شعبوں یعنی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سے ریلیٹڈ امتحانات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور، سمیت گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی ملتان اور فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں کی چار او پی ڈیز 20 اپریل تک بند رکھی جائیں گی۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق صوبہ بھر کے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں آپتھامالوجی، ڈرماٹالوجی، این این ٹی اور ڈینٹسٹری کے شعبوں کی تمام طرح کی او پی ڈیز کو 20 اپریل تک بند رکھا جائے گا۔ لیکن باقی تمام شعبوں کی او پی ڈیز معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں چار شعبوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا مقصد کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 20 اپریل کو کرونا وائرس کے متعلق مکمل جائزہ لینے کے بعد چاروں شعبوں کی او پی ڈیز کو مزید بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا نیز کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے او پی ڈیز کے باہر لوگوں کو فیس ماس بھی فراہم کیے جائیں گے۔