جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے اسے ضرور پورا کریں گے: سردار عثمان بزدار

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے اسے ضرور پورا کریں گے:  سردار عثمان بزدار

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کا منصوبہ ہے اس سے ضرور پورا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین سے لاہور میں ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ہماری کمٹمنٹ تھی اسے ضرور نبھایا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور رکن قومی اسمبلی کی ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جلد ہی جنوبی پنجاب میں مستقل اڈیشنل چیف سیکریٹری کی تعیناتی کر دی جائے گی اور اگلے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ اے ڈی پی بک بنائی جائے گی۔

ملاقات کے دوران ملک احمد حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد سو دن کے اندر اندر جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنا دیا جائے گا تاہم ایسا تو نہ ہو سکا مگر کچھ عرصہ پہلے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بنایا گیا تھا اور 20 محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر افسران کی تعیناتی بھی کی گئی تھیں۔ مگر چند روز پہلے حکومت پاکستان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بھیجے گئے 7 محکموں کے سیکرٹریز کو واپس بلا لیا گیا ہے اور یہ محکمہ فعال ہونے سے پہلے ہی بند کیے جا چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سات محکموں کے سیکرٹریز کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے واپس بلانے کی وجہ قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ پہلے کام کار کے قوانین بنائے جائیں گے پھر سیکرٹریز کو دوبارہ تعینات کیا جائے گا کیونکہ ان کے بغیر سیکرٹریز قانونی طور پر اپنا کام سرانجام نہیں دے سکتے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *