بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے غریب ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے موخر کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹونٹی ممالک کی طرف سے بہت سے غریب ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے موخر کر دیئے گئے ہیں جس سے ملک پاکستان کو 80 سے 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جی ٹونٹی ممالک نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کو کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے معیشت میں شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جی ٹونٹی مالک نے کئی غریب ممالک کے قرضے چھ ماہ کے لیے موخر کر دیئے ہیں۔
جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بہت سے ممالک کو کرونا وائرس ویکسین فراہم کی جاچکی ہے۔ کرونا وائرس کے سبب ہونے والی معیشت میں کمی اب مزید بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ جی ٹونٹی ممالک کرونا وائرس کے سبب ڈاؤن ہونے والی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور معاونت اور مدد کرینگے۔
جی ٹونٹی ممالک کی اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر2021 تک موخر کر دیئے گئے ہیں۔