پنجاب حکومت نےاعلی سطح پر9 افسران کے تبادلے اور تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نےاعلی سطح پر9 افسران کے تبادلے اور تقرری کا  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اعلی سطح پر 9 افسران کے تبادلے اور تقرری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اعلیٰ سطح پر 9 افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید گلزار حسین شاہ کو وزیر اعلی کی معائنہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کر کمشنر راولپنڈی بنا دیا گیا ہے۔ نبیل جاوید جو کہ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی تھے ان کو سیکرٹری اوقاف اینڈ مزہبی امور کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے اور سید محمد مسعود نعمان کو ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈز ریکارڈ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی کمشنر لودھراں کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران احمد قریشی کو او ایس ڈی کے عہدے پر فائز کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور سیکرٹری انرجی عامرجان جو کہ دو سیکرٹریزز کے طور پر کام کر رہے تھے ان سے سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ محمد حسن اقبال کو 3 ماہ کے لیےبطور سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جبکہ نوید احمد شیرازی ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اعجاز کو چیئرمین پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کے عہدے کے لیے چنا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *