مبینہ فراڈ کیس، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

مبینہ فراڈ کیس،  جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو آج ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ فراڈ کیس کے سلسلے میں طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کرنے کے الزام میں آج طلب کیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام تر دستاویزات کے ہمراہ ایجنسی میں پیش ہوں۔

زرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں طلبی کے موقع پر تمام تر سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دس اپریل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھرپور پاور شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مستقبل پلاننگ کے لئے جہانگیر ترین نے بڑے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر دعوت کے لیے مدعو کیا ہوا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *