پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ سکول کھولنے کا مطالبہ کردیا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ سکول کھولنے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کےصوبہ سندھ میں تمام اسکول بند کرنے کے فیصلے پر اسٹیئرنگ کمیٹی متفق نہیں ہے۔ وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا انہیں چاہیے کہ وہ اسکولز کے متعلق اپنا فیصلہ واپس لیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارے اور وزیر تعلیم نے این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کا انتظار بھی نہیں کیا پہلے ہی تمام تر تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

سربراہان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت صوبہ سندھ میں کوئی بھی ضلع کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہے لہذا وزیر تعلیم سندھ جلد از جلد تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اپنے فیصلے کو واپس لیں اور تعلیمی سرگرمیاں شروع کرواتے ہوئے تمام تر اساتذہ کو پیرا میڈیکل اسٹاف کی طرح کرونا ویکسین لگائی جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف سندھ میں حالات سے تنگ آکر مالکان کی جانب سے پانچ سو سے زائد اسکولز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور پورے پاکستان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ بچے ایسے ہیں جو دوبارہ اسکول نہیں جا سکے۔

آن لائن تعلیم کے متعلق بات کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان میں مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے۔ دنیا نے جو آن لائن تعلیم سے امیدیں وابستہ کی ہوئی تھی وہ حاصل نہیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ کی طرف سے جاری کردہ تمام تر فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے مگر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کا حق ہمیں حاصل ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *