آشیانہ ریفرنس: نیب کو تمام گواہوں کو ریکارڈ سمیت پیش کرنے کا حکم

آشیانہ ریفرنس: نیب کو تمام گواہوں کو ریکارڈ سمیت پیش کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت لاہور کی جانب سے نیب کو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس کے تمام گواہوں کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس نذیر احمد نذیر احمد چوہدری نے لاہور احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس کے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کے جانب سے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران احتساب عدالت نے نیب کو حکم جاری کیا کے آئندہ سماعت میں نیب آشیانہ یفرنس کے تمام گواہوں کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش کرے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت لاہور آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کے خلاف نیب کی طرف سے بھیجے گئے 6 گواہوں کی شہداتوں کو قلمبند کر چکی ہے۔

آشیانہ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نیب کو شہباز شریف کے خلاف تمام گواہوں کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ 21 اپریل کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *