ٹک ٹاک پرلگائی جانے والی پابندی کو ختم کر دیا گیا

ٹک ٹاک پرلگائی جانے والی پابندی کو ختم کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت کی گئ جو کہ چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے کی۔ دوران سماعت ڈی جی پی ٹی اے اور درخواست گزار کے وکیل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس قیصر رشید کی جانب سے ڈی جی پی ٹی اے سے ٹک ٹاک پر نازیبا مواد ڈالنے کے خلاف ایکشن کے متعلق سوال کیاگیا جس کے جواب میں ڈی جی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کو دوبارہ ٹک ٹاک ایڈمنسٹریشن کے سامنے اٹھایا گیا ہے اور ٹک ٹاک کی جانب سے ایک فوکل پرسن کو بھی ہائر کیا گیا ہے جتنابھی غیر اخلاقی اور نازیبا مواد ٹک ٹاک پر اپلوڈ ہے اس کو کنسلٹ کرنے کے بعد اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس جاری کیے کہ ایک ایسا سسٹم ڈویلپ ہونا چاہیے جو اچھے اور برے میں فرق کر سکے۔ جب تک پی ٹی اے ایڈمنسٹریشن کوئی سخت ایکشن نہیں لے گی تب تک لوگ اس طرح کی ویڈیوز اور غیر اخلاقی مواد بنانا نہیں چھوڑیں گے۔

عدالتی کارروائی کے اختتام پر عدالت نے ریمارکس جاری کیے کے ٹک ٹاک کو دوبارہ سے کھول دیا جائے اور غیر اخلاقی اور نازیبا مواد اپلوڈ کرنے کے خلاف کوئی بہتر اقدامات کیے جائیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *