سندھ حکومت آئی جی سندھ سے خفاہو گئی

سندھ حکومت آئی جی سندھ سے خفاہو گئی

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بغیر خط وفاقی حکومت کو بھیجا جس پر سندھ حکومت کی جانب سے شدید ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کو وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بغیر وفاقی حکومت کو خط لکھنے پر سندھ حکومت کی جانب سے خط بھیجا گیاہے۔ خط کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم وفاقی حکومت یا صوبائی حکومتوں کو وزیر اعلی سندھ کی منظوری لیے بغیر خط نہیں دے سکتا۔ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے وزیر اعلی سندھ کی منظوری نہ لے کر قواعد 1986 کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس پر آئی جی سندھ کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو خط بھیجنا عام مشق ہے جو ہر سال کی جاتی ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی طرف وفاقی حکومت کو بھیجا جانے والا خط دراصل سندھ میں پولیس افسران کی ترقی پر ان کو ریلیف دلانے کے لیے محکمہ داخلہ کو بھیجا گیا تھا اور جس کی ایک کاپی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو بھی ارسال کی گئی تھی۔

آئی جی سندھ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اصل ناراضگی کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو خط کی کاپی ارسال کرنےکی وجہ سے ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *