سابق چیئرمین ایچ ای سی کے حکومت پر الزامات

سابق چیئرمین ایچ ای سی کے حکومت پر الزامات

ذرائع کے مطابق چند روز قبل چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے سے ہٹائے جانے والے تاریک بنوری نے حکومت پر بہت سے الزامات کس دیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روز قبل حکومت پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عجیب و غریب طریقہ سے قانون بنایا جو صرف ایک ملازم پر ہی لاگو ہونا تھا مگر اس قانون کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی بھی شخص کے لیے آزادانہ کام پر پابندی عائد ہوگی۔

سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ چند روز قبل ایسے کام سرانجام دیے گئے کہ بہت سے لوگ ان میں پیسہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کی مدت ملازمت کو تحفظ حاصل تھامگر حکومت پاکستان کی جانب سے عجیب و غریب طریقہ استعمال کیا گیا اور اس قانون کو ہی ختم کر دیا گیا۔

طارق بنوری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان احکامات پر نظرثانی کروائیں اس طرح تو پاکستان میں کوئی بھی ادارہ کام نہیں کر سکے گا۔ یہ انسانی حقوق اور صحیح حقوق کا مسئلہ ہے۔

دوسری جانب مشہور استاد پرویز ہود بھائی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بہت سی دولت لوٹی اور طلباء کو بیکار سکالرشپ دیے۔ ان کا ملک میں سات اعلی ترین یونیورسٹیز بنانے کا منصوبہ بس ایک جھوٹا دعوی تھا پاکستان میں ایک بھی اعلی یونیورسٹی نہیں بنی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمن کرپٹ ترین اور شیطانی صفت رکھنے والے شخص ہیں۔ انہوں نے چمچاگری کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ تعلق بنا لیا ہے۔ آج انہی لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *