سی پیک منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا: چینی قونصل جنرل

سی پیک منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا: چینی قونصل جنرل

ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود چائنہ کے کونسل جنرل لی بیجیان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کا پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔

کوئٹہ میں موجود چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) منصوبے کی تعمیر کی رفتار کم نہیں ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی تعمیر کی رفتار کم نہیں ہونگے، گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر وقت سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔

لی بیجیان نے دو منصوبوں کی تکمیل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی تعمیر جولائی تک مکمل ہوجائے گی اور ایسٹ بے منصوبہ اس سال کے آخر تک تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

گوادررپورٹ منصوبے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تعمیر آنے والے سال کے آخر میں پوری ہو جائے گی۔

چینی قونصل جنرل نے کرونا وائرس کی ویکسین کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چائنا اب تک پاکستان کو ویکسین کی15 لاکھ ڈوز دے چکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *