سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بطور مشیر خزانہ بننے کی ہامی بھر لی ہے
ذرائع کے مطابق حکومت نے شوکت ترین کو بطور مشیر خزانہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی جسے شوکت ترین نے قبول کر لیا ہے آئندہ دنوں میں ان کی تعیناتی کا امکان کیا جا رہا ہے
اب شوکت ترین وزیر خزانہ حماد اظہر کے ساتھ کام کریں گے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سینٹ الیکشن لڑوانے کی تجویز دی گئی ہے
خیال رہے کہ وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی ندیم بابر سے بھی عہدہ واپس لے لیا گیا حماد اظہر کی تعیناتی وزیراعظم کا دوسرا بڑا فیصلہ تھا
واضح رہے کہ شوکت ترین پہلے بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں شوکت ترین پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر خزانہ ریے ہیں