وفاقی حکومت کرونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے:عدالت کا حکم

وفاقی حکومت کرونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے:عدالت کا حکم

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو روس سے آئی ہوئی کروناویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کوروس سے امپورٹ کی گئی کرونا ویکسین اسپونٹک فائیو کی قیمت مقرر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت ویکسین کا ریٹ مقرر کرے تاکہ جو چاہے امپورٹ کر سکے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کرونا ویکسین اسپوٹنگ فائیو کی ریلیز کے خلاف ڈیپ کی اپیل کے دوران کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نےحکم جاری کیا کہ اس قسم کے معاملات بہت اہمیت کے حامل ہیں ان کا فیصلہ جلدی ہو جانا چاہیے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امجد علی سہتو نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرونا ویکسین کی قیمت کو مقرر کرے تاکہ جو چاہے اسے درآمد کر سکے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے نجی کمپنی کی طرف سے منگوائی گئی روس کی کروناویکسین اسپونٹک فائیو کی قیمت 8449 روپے مقرر کی تھی جس پر نجی کمپنی کی جانب سے تحفظات سامنے آئے ہیں کہ اگر حکومت نے ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاتو کمپنی کروناویکسین کو واپس بھیج دی گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *