کونوی ڈیشیا کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

کونوی ڈیشیا کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق چائنا میں تیار کی جانے والی کرونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چائنا میں تیار کی جانے والی کرونا ویکسین کونوی ڈیشیا کی 60 ہزار ڈوزز کی کھیپ اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔کونوی ڈیشیا سنگل ڈوز پر مشتمل کروناویکسین ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کونوی ڈیشیا کرونا ویکسین صرف 80 سال سے زائد عمر والے افراد کے لیے میسر ہوگی اور کونوی ڈیشیا کو انجیکٹ کرنے کے لئے علیحدہ ویکسی نیشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 80 سال سے زائد عمر رکھنے والے شہریوں کا کرونا ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی علیحدہ رکھا جائے گا نیز جس ویکسی نیشن سینٹر میں کونوی ڈیشیا کو لگانا ہوگا وہاں کوئی دوسری ویکسین نہیں رکھی جائے گی نہ ہی لگائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے مطابق تمام صوبوں اور فیڈرل ایریا میں فرسٹ ڈوز چینی کرونا ویکسی کی فراہمی کا سلسلہ بروزبدھ یعنی کے آج سے شروع کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کو بہت جلد کرونا ویکسین کی فرسٹ ڈوز کونوی ڈیشیا کی10 ہزار تک خواکیں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک نجی فارما کمپنی کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کرونا ویکسین کی فرسٹ ڈوز کونوی ڈیشیا کے دس ہزار ڈوزز خریدی ہیں جو کہ جلد ہی کراچی میں پہنچ جائیں گی جہاں ان کو لاہور کراچی اور اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں کرونا ویکسین کی فرسٹ ڈوز کی قیمت 4225 روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے کرونا وائرس کی شراح میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے روزانہ بہت سی اموات واقع ہو رہی ہیں۔ این سی او سی نے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر بہت زور دیا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *