وزیر صحت پنجاب کی بزرگ شہریوں کو دوسری کرونا ویکسین لگوانے کی تجویز

وزیر صحت پنجاب کی بزرگ شہریوں کو دوسری کرونا ویکسین لگوانے کی تجویز

ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے بیان جاری ہوا ہے کہ تمام بزرگ شہری جنہوں نے دس مارچ کو کروناویکسین لگوائی تھی ان کے لیے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری یکم اپریل سے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا سکتے ہیں۔ صوبہ بھر میں تمام تر ویکسینیشن سینٹرز اتوار والے دن بھی کھلے رہیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوۓ کہا کہ تمام بزرگ شہریوں نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز جس ویکسینیشن سینٹر سے لگوائی تھی اسی ویکسینیشن سینٹر سے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں اتوار کے دن بھی تمام تر ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہیں گے اور ویکسی نیشن سنٹرز میں کرونا کی اضافی ویکسین موجود ہیں۔

کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام بزرگ شہری جن کو دوسری ڈوز کے لیے میسج نہ بھی ملا تو بھی ان کو بائیسویں دن کروناویکسین کی دوسری ڈوز لگا دی جائے گی۔

ویکسی نیشن سنٹرز کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 126 ویکسی نیشن سنٹرز کھولے گئے اور دن میں پنجاب بھر میں بیس ہزار سے زائد بزرگ شہری کروناویکسین لگوا رہے ہیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بہت جلد چائنہ سے دس لاکھ کروناویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچیں گی اسی لئے اب 50 سال سے زائد عمر والے افراد کی بھی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *