آئی ایم ایف:طےشدہ قرض کی قسط پاکستان کو جاری

آئی ایم ایف:طےشدہ قرض کی قسط پاکستان کو جاری

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے پاکستان کے لئے طے شدہ قرضے کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا تھا جس میں پاکستانی حکام کی شرح نمو میں اضافے، ادارہ جاتی اصلاحات، پائیدار اقتصادی ترقی اور معاشرتی اصلاحات جیسے جارحانہ اقدامات کو سراہا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے موصول ہونے والے50کروڑ ڈالر کی اس قسط کی تصدیق پاکستان سٹیٹ بینک نے بھی کر دی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے لکھا کہ طے شدہ قرض کے تحت آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کو7۔498 ملین امریکی ڈالرز دیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض کا اعلان کر چکا ہے جس میں سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر پہلے سے دیے جا چکے ہیں اور پچاس کروڑ ڈالر کی منظوری گزشتہ چند دنوں پہلے دی گئی تھی جو کہ اب پاکستان اسٹیٹ بینک کو موصول ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق 6 ارب ڈالر کے اس منصوبے کو مکمل ہونے کے لئے انتالیس ماہ کی مدت درکار ہوگی۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکام اسٹیٹ بینک خودمختاری، کارپوریٹ ٹیکس میں اصلاحات ، پاور سیکٹر میں رقم کی وصولی اور قوانین کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری رکھیں اعلامیے کی شرائط کے مطابق پاکستان کو منی لانڈرنگ کو روکنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *