وفاقی دارالحکومت میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش

وفاقی دارالحکومت میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تمام طرح کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 29 مارچ سے 11 اپریل تک تمام قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے اور یہ عندیہ جاری کیا گیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو امتحان لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو ہر طرح کا امتحان لینے سے روک دیا گیا ہے اور اگر کسی ادارے نے خلاف ورزی کی تو ادارے کے پرنسپل کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *