سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے
اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا
جوکہ8 اپریل تک بند رہیں گی اس کےعلاوہ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔