ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں لگائے گئے پہلے انڈسٹریل ویسٹ کو جلانے والے یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں فضلہ جلانے والا پہلے یونٹ ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیاہے۔
صوبائی مشیر قانون کا کہنا تھا کہ ایس این ویسٹ انسنریشن فضلے کو جلانے والا پہلاجدید پلانٹ ہے۔ صوبے کا زیادہ تر حصہ سنعتوں کے جال پر مشتمل ہوگا جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور نہ ہی سندھ کو کوئی منصوبہ دیا ہے مگر صوبائی حکومت سندھ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کام جاری رکھے گی۔