آج این سی او سی کا اجلاس ہوا جس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجہاں کورونا کی شرح زیادہ ہے
شفقت محمود کے مطابق این سی او سی نے 15 سے 28 مارچ تک سلیٹڈ علاقوں میں تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، اکیڈمیز اور مدارس بند کرنے کا اعلان کیا تھا
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ صوبے کریں گے کہ کن اضلاع میں اسکول بند کرنے ہیں۔