لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں شوہر سے ہرجانہ اداکرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا
عدالت نے نکاح کے وقت طلاق دینے کی شرط میں رقم، زیور، پراپرٹی ،ہرجانے دینے کا وعدہ کرنا غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ طلاق دینے سے متعلق نکاح نامے پر درج ہرجانے کی شرائط اسلامی قوانین کے یکسر خلاف ہیں،
عدالت نے مزید کہا کہ شوہر جب چاہے اپنی بیوی کو طلاق دے سکتاہے، اس بابت اس کو کسی بھی شرط کا پابند نہیں کیا جاسکتاہے۔