ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں ، وزیراعظم

ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں ، وزیراعظم

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا انسان اشرف المخلوقات ہے، اس کا مقصد نہیں کہ انسان صرف اپنے لیےجئے لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے  شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کی

ان کا مزید کہنا تھاتیس سال تک پیسہ چوری ہوتا رہا اور ان کو بھی نہیں پتہ کتنا پیسہ چوری ہوا، پیسہ چوروں کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا، پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے، ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں یہ ان کے پیسے کی لعنت ہی ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے جھوٹ بول رہے ہیں، لعنت ہے ایسے پیسے پر، کبھی اسپتال جاتے ہیں اور کبھی جیل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اتنے زیادہ قرضے واپس ہوں تو تعلیم، اسپتال اور سڑکوں کے لیے پیسے نہیں بچتے، ہمارے لیے یہ سب عبرت ناک چیزیں ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *