بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکیڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات دو مرتبہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس کا مقصد امتحانی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہے
ذرائع کے مطابق امتحانات مئی اور ستمبر میں منعقد کئے جائیں گے، امتحانات میں مضامین کے کمبینیشن بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے طلبا کا سال ضائع ہونے سے بچانے کے لئے سالانہ امتحانات دو بار لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے رواں برس مئی اور ستمبر میں وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک و ایف اے کے بورڈ امتحانات لئے جائیں گے
اسکے علاوہ مضامین کے کمبینیشن کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے مثلا بائیولوجی کیساتھ ریاضی یا اکنامکس، انوائر منٹ اسٹڈیز اور کیمسٹری ، نئے پرو گرامز کے تحت میکا ٹرو نکس ، بائیو انفار میٹکس بھی شامل ہوں گے۔