یہ طے نہیں تھا کہ استعفے آخری آپشن ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

یہ طے نہیں تھا کہ استعفے آخری آپشن ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم بناتے ہوئے استعفوں کا آپشن رکھا گیا تھا لیکن ایسا کہیں طے نہیں تھا کہ استعفے آخری آپشن ہوں گے اور ایٹم بم کی طرح ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دس میں سےنو جماعتوں کی رائے کے مطابق لانگ مارچ پر صرف قومی اسمبلی سے استعفے دئیے جائیں گے آدھا ایوان خالی ہوجائے گا لیکن پیپلز پارٹی نہ مانی مختلف مسائل پر اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔

سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ پی پی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشورہ کرنے کی مہلت مانگی جو دے دی گئی جبکہ پی ڈی ایم متحد ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرتے، آئین کے دائرہ میں بات کرتے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *