مولانا فضل الرحمان کو اب پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے مستعفی ہوجانا چاہیے ، حافظ حسین احمد

مولانا فضل الرحمان کو اب پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے مستعفی ہوجانا چاہیے ، حافظ حسین احمد

میڈیا سے بات کرتے ہوۓ جمعیت علمائے اسلام کے برطرف رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے مستعفی ہوجانا چاہیے تاکہ وہ اپنی عزت اور وقار کو بچا سکیں

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس سے ساری صورتحال عوام کے سامنے آچکی ہے 9جماعتوں کے متفقہ فیصلے کوپیپلز پارٹی نے یکطرفہ طور پر مسترد کردیا، جس کا اعتراف خود مولانا فضل الرحمان نے اپنی زندگی کی سب سے مختصر ترین پریس بریفنگ میں کیا۔

جے یو آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں اپوزیشن نہ استعفے لے سکی اور نا استعفے دے سکی اپنی غلطی کو تسلیم کرنے سے قیادت کی عزت کم نہیں ہو گی لہذا مولانا صاحب مستعفی ہوکر اپنے وقار کو بچا لیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *