نواز شریف کو واپس آنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہیں، زندگی یا موت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، شیخ رشید

نواز شریف کو واپس آنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہیں، زندگی یا موت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں کافی اختلافات ہیں، یہ لوگ متحد نہیں تھے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان بہت غصے میں نظر آئے، ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ہوگا، پی ڈی ایم کی سیاست کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے، مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی لانگ مارچ کیا تھا اور ایک سال پہلے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا، یہ بہت مشکل کام ہیں

نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوۓ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہیں، زندگی یا موت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، یہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے

استعفوں سے متعلق آصٖ زرداری کے موقف پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کی اپنی سیاست ہے، انہوں نے سینیٹ کو حاصل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ 2 سے 3 ماہ بعد سیاست کا پتہ چلے گا
سیاست میں جتنی تیزی آرہی تھی وہ اب نہیں آئے گی اور روزے ٹھنڈے گزریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *