این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے
خط کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں رمضان کے بعد انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات کی بناء پر عوام میں خوف پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے دوبارہ ٹرن آؤٹ متاثر ہوسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔