ہم میاں صاحب کو عمران خان جیسے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے ، مریم نواز

ہم میاں صاحب کو عمران خان جیسے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے ، مریم نواز

آصف زرداری نے کہا ہے کہ استعفے نواز شریف کے پاس جمع کروائیں گے، جنگ کے لیے نواز شریف کو پاکستان آنا ہو گا انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ وہ واپس آئیں

جس پر مریم نواز نے آصف زرداری ہی سے ضمانت مانگ لی مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اس بات کی ضمانت دیں کہ ان کے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہيں ہو گا تو نواز شریف پاکستان آ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں زندہ لیڈر چاہیں، ان کی لاشیں نہیں، کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ انھیں وطن واپس بلائے، جس نے نواز شریف سے بات کرنی ہے، پہلے مجھ سے بات کرے، ہم میاں صاحب کو عمران خان جیسے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے

خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *