ملک میں برطانوی طرز کا کورونا وائرس داخل ، پنجاب میں صورتحال تشویشناک

ملک میں برطانوی طرز کا کورونا وائرس داخل ، پنجاب میں صورتحال تشویشناک

شہر میں نئی طرز کا کورونا داخل ہوا ہے جس کے باعث پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے،

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2338 نۓ کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں جب کہ 46 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13476 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 2536 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19764 ہے،

وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور، جہلم، اوکاڑہ اور گجرات میں 70 فیصد کورونا وائرس برطانوی طرز کا ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 41 مقامات پر سمارٹ اور 4 ہزار جگہوں پر مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ لاہور میں 17 اور پورے پنجاب میں کورونا کے 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *