چیف جسٹس ہائی کورٹ قاسم خان نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا
چیف جسٹس قاسم خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا لفظ لکھ دینے سے ملک میں جمہوریت نہیں آجاتی، یہ کہا جمہوریت ہے کہ عبدالحفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا جمہوری ملکوں میں تو لوگ ہارنے کے بعد خود مستعفی ہوجاتے ہیں
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان میں پراپرٹی ہے ؟ بتائیں انہوں نے کتنا انکم ٹیکس دیا؟
چیف جسٹس قاسم خان نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کام ختم ہونے پر عبدالحفیظ شیخ بیگ اٹھاکر روانہ ہوجائیں گے، کیا عبدالحفیظ شیخ کے علاوہ 22 کروڑ عوام میں حکومت کو کوئی اور نہیں ملا۔